وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 94 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
94
سیکشن 101 اور سب سیکشن (1)میں ترمیم
وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے سیکشن 101 میں
ذیلی عنوان اور ذیلی سکشن (1) میں، دونوں جگہ پر جہاں”سروے کمشنر” کا لفظ آیا ہے اس کولفظ “کلیکٹر” سے تبدیل کر دیا جائے گا۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 101 اور سب سیکشن (1)
سروے کمشنر، بورڈ کے اراکین اور افسران سرکاری ملازم تصور ہوں گے:
(1)سروے کمشنر، بورڈ کے اراکین اور بورڈ کا ہرافسر، ہر آڈیٹر اور کوئی دیگر شخص جو اس ایکٹ کے تحت بنائے گئے قواعد یا احکام کے ذریعہ اس پرعائد نہیں فرائض کی انجام دہی کے لیے باضابطہ تقرر کیا گیاہے، مجموعہ تعزیرات بھارت کی دفعہ 21 کے معانی میں سرکاری ملازم متصور ہوگا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ سروے کمشنر کو کلیکٹر سے بدل دیا گیا ہے۔