وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 32 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
32
سیکشن 13 کے سب سیکشن (A 2) میں ترمیم
وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے شق 13 میں، ذیلی شق (2A) کی جگہ، درج ذیل ذیلی شق شامل کیا جائے گا، یعنی: —”(2A) ریاستی حکومت، اگر ضروری سمجھے، تو سرکاری گزٹ میں نوٹیفیکیشن کے ذریعہ بوہرہ اور آغا خانیوں کے لیے الگ بورڈ قائم کر سکتی ہے۔”
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 13 کا سب سیکشن A 2:
جہاں دفعہ 13 کی ذیلی دفعہ (2) کے تحت وقف بورڈ قائم کیا جاتا ہے ، وہاں شیعہ وقف کی صورت میں اراکین شیعہ مسلمان ہوں گےاور سنی وقف کی صورت میں اراکین سنی مسلمان ہوں گے ۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ بوہرہ اور آغاخانی کمیونٹی کے لیے الگ سے بورڈ کے قیام کی بات کہی گئی ہے ۔ اب تک ان کے لیے الگ بورڈ نہیں تھا ۔