قیامت کے دن صلہ رحمی کی رانیں ہرن کی رانوں کی طرح ہوں گی

فہرست

قیامت کے دن صلہ رحمی کی رانیں ہرن کی رانوں کی طرح ہوں گی

مسند احمد میں ہے کہ صلہ رحمی قیامت کے دن رکھی جائے گی، اس کی رانیں ہوں گی مثل ہرن کی رانوں کے، وہ بہت صاف اور تیز زبان سے بولے گی پس وہ ( رحمت سے ) کاٹ دیا جائے گا جو اسے کاٹتا تھا اور وہ ملایا جائے گا جو اسے ملاتا تھا۔

صلہ رحمی کے معنی ہیں: قرابت داروں کے ساتھ بات چیت میں، کام کاج میں سلوک و احسان کرنا اور ان کی مالی مشکلات میں ان کے کام آنا۔ اس بارے میں بہت سی حدیثیں مروی ہیں۔

قیامت کے دن صلہ رحمی کی رانیں ہرن کی رانوں کی طرح ہوں گی
قیامت کے دن صلہ رحمی کی رانیں ہرن کی رانوں کی طرح ہوں گی

صحیح بخاری شریف میں ہے کہ جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو پیدا کر چکا تو رحم (رشته داری) کھڑی ہوئی اور رحمن سے چمٹ گئی اس سے پوچھا گیا کیا بات ہے؟ اس نے کہا یہ مقام ہے ٹوٹنے سے تیری پناہ میں آنے کا۔ اس پر اللہ عزوجل نے فرمایا: کیا تو اس سے راضی نہیں کہ تیرے ملانے والے کو میں (اپنی رحمت سے ) ملاؤں اور تیرے کاٹنے والے کو میں اپنی رحمت سے ) کاٹ دوں؟ اس نے کہاں ہاں اس پر میں بہت خوش ہوں۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کشادہ روزی اور عمر دراز چاہتا ہے اس کو چاہئے کہ صلہ رحمی کرے۔( بخاری، مسلم) 

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رحم (رشتہ داری) عرش کے ساتھ لٹکی ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ جو صلہ رحمی کرے گا اللہ تعالٰی اس کو اپنی رحمت سے ملائیں گے، اور جو قطع رحمی کرے گا اللہ تعالٰی اس کو اپنی رحمت سے کاٹیں گے (بخاری، مسلم)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرد نے کہا: یا رسول الله ! میرے کچھ رشتہ دار ہیں ان کے ساتھ میں صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ قطع رحمی کا معاملہ کرتے ہیں، میں ان کے ساتھ احسان کرتا ہوں، وہ میرے ساتھ برا برتاؤ کرتے ہیں، میں ان کی غلطیوں کو نظر انداز کرتا ہوں وہ میرے ساتھ جاہلانہ برتاؤ کرتے ہیں۔

 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو ایسا ہی ہے جیسا تو کہہ رہا ہے تو گویا تو ان کے منہ پر گرم راکھ ڈال رہا ہے (یعنی تو ان کو ذلیل و رسوا کر رہا ہے) اور جب تک تیری یہی حالت رہے گی تیرے ساتھ اللہ کی طرف سے ایک مددگار (فرشتہ) رہے گا ( مسلم شریف)

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *