حضرت مولانا منصور علی خاں مراد آبادیؒ

حضرت مولانا منصور علی خاں مراد آبادیؒ ہندوستان کے مشہور علماء میں تھے۔ حضرت نانوتیؒ کے شاگرد تھے اور ایک عرصہ تک ان کے ساتھ رہے۔ مراد آباد کے رہنے والے تھے۔ ۱۲۹۵ھ / ۱۸۷۸ء میں دارالعلوم سے فراغت حاصل کی۔
حضرت مولانا منصور علی خاں مراد آبادیؒ
حضرت مولانا منصور علی خاں مراد آبادیؒ

 حدیث کی تعلیم حضرت مولانا احمد علی سہارن پوریؒ سے بھی حاصل کی۔ جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مراد آباد میں صدر المدرسین مقرر ہوئے۔ پھر دکن چلے گئے اور جامعہ طبیہ حیدر آباد میں تدریس پر مامور ہوئے۔ ایک مدت تک وہاں رہے۔ عیسائیوں سے مناظرے کیے اور رد عیسائیت کے موضوع پر کتابیں لکھیں۔ آخر میں مکہ مکرمہ چلے گئے اور وہیں مقیم ہو گئے۔

 دارالعلوم کے کتب خانہ میں آپ کی تین کتابیں محفوظ ہیں:

 (۱) مذہب منصور ۲ جلدوں میں 

(۲) الفتح المبین 

(۳) معیار الادویہ

 مکہ مکرمہ میں ۱۳۳۷ھ / ۱۹۱۸ء میں انتقال ہوا۔

 مآخذ:

تاریخ دارالعلوم دیوبند، جلد دوم، ص ۴۴؛ کاروان رفتہ، اسیر ادروی، ص ۳۲۷

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *