مشروم کی شناخت
مشروم کی شناخت کے لیے فنجی کی ساخت کے بارے میں ابتدائی معلومات کا ہونا ضروری ہے۔ کسی بھی مشروم کی شناخت کے لیے اس کے پھلدار حصوں کا معائنہ ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے تازہ حصہ کا لینا زیادہ اچھا ہے بہ نسبت محفوظ کیئے ہوئے مشروم سے۔ شناخت کے لیے مختلف مشروم کی تصویریں بھی مددگار ہوتی ہیں۔ اس طرح کے حوالہ جاتی تصویروں سے تقابل کرنے کے لیے مشروم کے بارے میں ذیل کی معلومات ضروری ہوتی ہیں۔

- مشروم کی ٹوپی cap اور ڈنڈی کا سائز اور رنگت
- Gills کا ڈنڈی سے ارتباط کا طریقہ
- Spores کا رنگ
- کیمیائی امتحان ۔ اس میں Spore Print کا طریقہ اپنایا جاتا ہے جو درج ذیل ہے۔
مشروم کے تنے کو اس کی ٹوپی کے قریب سے کاٹ لیا جاتا ہے اور cap کو ایک سفید کاغذ پر رکھ دیا جاتا ہے۔ ایسے مشروم جن میں Spores سفید یا ہلکے رنگ کے ہوتے ہوں وہاں سیاہ رنگ کا کاغذ لیا جاتا ہے۔ اب ٹوپی کو ایک الٹائے ہوئے گلاس سے ڈھانک دیا جاتا ہے۔ تاکہ ہوا وہاں سے خالی ہو جائے اور ٹوپی خشک نہ ہونے پائے۔ اب 2 تا 24 گھنٹوں میں Spores کا اخراج Gills سے عمل میں آتا ہے۔ اب ٹوپی کو احتیاط سے کاغذ سے اٹھالیا جاتا ہے۔ اسپورس کو ایک ہلکی تہہ میں کاغذ پر رکھ دیا جاتا ہے جس میں gills کی ترتیب بھی دکھائی دے جاتی ہے۔ گوند لگے ہوئے کاغذ کے ذریعے اسپور کے نقش حاصل کیئے جاسکتے ہیں جنہیں آئندہ کام میں استعمال کے لیے محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے۔
Gills کا مشروم کی ڈنڈی سے ارتباط کا طریقہ مشروم کے genus کو ظاہر کرتا ہے۔ اس ارتباط کو دیکھنے کے لیے مشروم کو اسکے طول میں ٹوپی سمیت کاٹا جاتا ہے۔ جس سے gills کا تنے سے ارتباط کا انداز معلوم ہو جاتا ہے۔
مشروم کس طرح یا کن چیزوں پر نمو پاتا ہے یہ دیکھنا جاننا ضروری ہے۔ کہ وہ زمین پر اگ رہا ہے یا پھر سڑتے ہوئے لکڑیوں پر یا زندہ درخت کے تنے پر یا پھر کھاد کے ڈھیر (Compost) پر اگ رہا ہے۔
