وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 7 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
7
سیکشن 3 کے سب سیکشن K کے بعد

وقف بل 2024
شق (k) کے بعد، درج ذیل شق شامل کی جائے گی، یعنی (ka)
‘پورٹل اور ڈیٹا بیس کا مطلب وقف اثاثہ جات کے انتظام کا نظام یا کوئی اور نظام ہے جو مرکزی حکومت کے ذریعہ وقف اور وقف بورڈ کے اندراجات، حسابات، آڈٹ اور دیگر تفصیلات کے لیے قائم کیا گیا ہو، مرکزی حکومت کے ذریعہ تجویز کردہ طریقہ کے مطابق؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن -3 سب سیکشن (کے) وقف میں مفاد رکھنے والا شخص سے ایسا شخص مراد ہےجو وقف سے کسی طرح کا مالی یا دیگر فائدہ حاصل کرنے کا حقدار ہو وغیرہ
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ پورٹل اور ڈاٹا بیس کی نئی اصطلاح شامل کی گئی ہے؛ کیوں کہ آگے کی شقوں میں وقف کی املاک اور ان کی تفصیلات کو پورٹل اور ڈاٹا بیس میں ڈالنے کو لازم کیا گیاہے۔گرچہ یہ مفید ہے؛ مگر ان اوقاف پر اس کے برے نتائج پڑیںگے، جن کے دستاویزات موجود نہیں ہیں یا ان میں کوئی کمی ہے،یا وقت پر ڈاٹا انٹری نہیں کرنے کی وجہ سے دشواری ہوگی۔