پہلے اپنے لئے پھر دوسروں کے لئے دعا کیجئے

فہرست

دعا مانگنے کے آداب

پہلے اپنے لئے پھر دوسروں کے لئے دعا کیجئے۔

دوسروں کے لئے بھی دعا کیجئے۔ لیکن ہمیشہ اپنی ذات سے شروع کیجئے۔ پہلے اپنے لئے مانگئے پھر دوسروں کے لئے۔ 

قرآن پاک میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت نوح علیہ السلام کی دو دعا ئیں نقل کی گئی ہیں جن سے یہی سبق ملتا ہے : 

رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَاءِ 

اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا  بنا اور میری اولاد کو بھی۔ پروردگار! میری دعا  قبول فرما۔ 

رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ (ابراہیم، آیت: ۴۰، ۴۱) 

اے ہمارے رب! مجھے اور میرے والدین اور سارے مسلمانوں کو اس دن معاف فرما دے جب کہ حساب قائم ہوگا۔

رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَى وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ( نوح، آیت: ۲۸) 

میرے رب! میری مغفرت فرما، اور میرے ماں باپ کی مغفرت فرما، اور ان مومنوں کی مغفرت فرما جو ایمان لاکر میرے گھر میں داخل ہوئے اور سارے ہی مومن مردوں اور عورتوں کی مغفرت فرما۔ 

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کا ذکر فرماتے تو اس کے لئے دعا کرتے اور دعا اپنی ذات سے شروع کرتے ۔ (ترندی)

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھیں