وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 99 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

99
سیکشن 108A کو حذف کرنے کے بعد اس کی جگہ پر 108Bکا اضافہ

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 99 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 99 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

اصل ایکٹ کے سیکشن 108Aکے بعد، جہاں سے اس کو حذف کیا گیا ہے وہاں پراس کی جگہ پر مندرجہ ذیل سیکشن شامل کیا جائے گا،یعنی؛
(1) 108B. مرکزی حکومت، سرکاری گزٹ میں نوٹیفیکیشن کے ذریعے، اس قانون کی دفعات کو نافذ کرنے کے لیے قواعد وضوابط بنا سکتی ہے۔”

(2) خاص طور پر، اور درج بالا اختیارات کی عمومی نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بغیر کسی امتیازکے، مرکزی حکومت مندرجہ ذیل تمام امور یا ان میں سے کسی کے لیےبھی قواعد وضوابط بنا سکتی ہے، یعنی:

  • (a) وقف اثاثہ جات کے نظم وانتظام وقف اور بورڈ کے رجسٹریشن، حسابات، آڈٹ اور دیگر تفصیلات کے لیے سیکشن (ka)کے تحت اور بیوہ، طلاق شدہ خواتین اور یتیموں کی دیکھ بھال کے لیے ادائیگیوں کے طریقہ کار کے لیے ذیلی سیکشن (iv) اور سیکشن (3)کی ذیلی شق(r) کے تحت؛
  • (b) سیکشن B 3کی ذیلی دفعہ (2) کی شق (j)کے تحت کسی بھی دوسری تفصیلات کے لیے؛
  • (c) سیکشن 5 کی ذیلی دفعہ (2B) کے تحت وقف کی تفصیلات اپ لوڈ کرنے کا طریقہ؛
  • (d) سیکشن 36 کی ذیلی دفعہ (3) کی شق (f)کے تحت کسی بھی دوسری تفصیلات کے لیے؛
  • (e) سیکشن 37 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت بورڈ کے ذریعہ وقف کا رجسٹر تیار کرنے کے طریقہ کار کے لیے؛
  • (e) سیکشن 37 کی ذیلی دفعہ (1) کی شق (f) تحت وقف کے رجسٹر میں شامل کی جانے والی دیگر تفصیلات کے لیے؛
  • (g) سیکشن 46 کی ذیلی دفعہ (2) کے تحت اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کے طریقہ کار اور تفصیلات کے لیے؛
  • (h) سیکشن 47 کی ذیلی دفعہ (2A) کے تحت آڈٹ رپورٹ شائع کرنے کے طریقہ کار کے لیے؛
  •  (i) سیکشن 48 کے ذیلی دفعہ (2A) کے تحت بورڈکے فیصلوں اور کارروائیوں کی اشاعت کے طریقہ کار کے لیے؛
  •  (j) کسی بھی دیگر معاملے کے لیے جس کا ہونا لازمی ہو، یا ممکن ہو،ضوابط مقرر کیے جائیں گے۔

(3) اس ایکٹ کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے ہر قاعدے کو اس کے بنائے جانے کے فوراً بعد جتنی جلد ممکن ہو دونوں ایوانوں کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے اور یہ پیشکش تیس دن کی کل مدت کے لئے ہو گی جو کہ ایک سیشن میں یا ایک یا زیادہ مسلسل سیشنز میں ہوسکتی ہے اوراگر، پیشگی سیشن کے

ختم ہونے سے پہلے یا مسلسل سیشنز کے پہلے، دونوں ایوان کسی بھی تبدیلی پر متفق ہوتے ہیں یا اس بات پر متفق ہو جاتے ہیں کہ قواعد و ضوابط نہیں بننے چاہئیں، تو ایسی صورت میں یہ قواعد و ضوابط صرف اسی تبدیل شدہ صورت میں مؤثر رہیں گے یا کوئی اثر نہیں رکھیں گے (جب دونوں ایوان متفق نہ ہوں)، تاہم، کسی بھی تبدیلی یا منسوخی کے باوجود اس قاعدے کے تحت پہلے کئے گئے کسی بھی عمل کی قانونی حیثیت متاثر نہیں ہوگی۔

وقف ایکٹ 1995

سکشن A108
سابق میں گزر چکا

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس اضافہ کے ذریعہ اس مجوزہ قانون کو نافذ کرنے کے لیے قواعد و ضوابط بنانے کی بات کہی گئی ہے ۔ اور کن کن تفصیلات کے مطابق قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے ان کی تفصیل بیان کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare