وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 98 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

98
سیکشن 08Aکا حذف

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 98 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 98 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

اصل ایکٹ کے سکشن A108کو حذف کیا جائے گا۔

وقف ایکٹ 1995

سکشن A108
ایکٹ کا غالبا نہ اثر: اس ایکٹ کی توضیحات اس ایکٹ کے علاوہ فی الوقت نافذ قانون یا کسی دستاویز ، جو کسی قانون کی بنا د پر مؤثر ہو، میں درج ان کے نقض کسی امر کے باوجود مؤثر ہوں گی۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

1995 کے مطابق وقف ایکٹ کا وقف املاک کے تعلق سے ایک غالبانہ اثر ہے جو کسی دیگر قانون میں درج ان کے متصادم کسی امر کے باوجود وقف املاک پر موثر ہے ۔
اس ترمیم(حذف) کے ذریعہ اس شق کو ختم کر دیا گیا گویا اب اگر دیگر قانون میں درج کسی امر سے تصادم کی صورت میں ایکٹ کا غالبانہ اثر باقی نہیں رہے گا بلکہ اس دیگر قانون کا اطلاق اس پر ہو جائے گا۔

مثال کے طور کلکٹر اگر وقف املاک کی جانچ ریوینیو کے مطابق کرے گا اور روینیو کی کسی شق کے اثر سے وہ جائداد وقف کی فہرست سے نکلنے والی ہو گی تو ایسی صورت میں وقف ایکٹ کا تحفظ اس جائداد کو فراہم نہیں ہو گا اور اس دیگر قانون کا سہارا لے کر اس جائداد کو وقف کی فہرست سے نکال دیا جائے گا ۔
یہی اس شق کو حذف کرنے سے حکومت کا مقصد سمجھ میں آتا ہے کہ دیگر قوانین کی شقوں کا سہارا لے کر املاک وقف کو وقف کی فہرست سے نکال کرگورنمنٹ کو پیش کر دیا جائے
اس لیے وقف ایکٹ کا یہ تحفظ باقی رہنا بہت ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare