وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 97 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

97
سیکشن 108 کا حذف

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 97 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 97 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

اصل ایکٹ کے سکشن 108 کو حذف کام جائے گا۔

وقف ایکٹ 1995

سیکشن 108
متروکہ وقف جائید اد کے بارے میں خاص توضیحات: اس ایکٹ کی توضیحات انتظام جائیداد متروکہ ایکٹ۱۹۵۰

کی دفعہ ۲ کے فقرہ (۹) کے معنی میں کسی ایسی، متروکہ جائیداد کولاگو ہوں گی اور ہمیشہ لاگو ہوئی سمجھی جائیں گی، جو مندرجہ معنی کے تحت ایسی متروکہ جائداد ہونے سے عین قبل کسی وقف میں شامل جائداد تھی اور خصوصی طور پر انتظام جائیداد متروکہ ایکٹ، 1950 کے تحت کسٹوڈین کی ہدایات کی تعمیل میں اس ایکٹ کے نفاذ سے قبل بورڈ کوکسی ایسی جائداد کا (خواہ کسی دستاویز کی منتقلی کے ذریعہ یاکسی دیگر طریقے سے اور خواہ عام یا خصوصی اغراض کے لیے) سونپا جانا اس ایکٹ کی کسی دیگر توضیع میں درج کسی امر کے باوجود، ایسا اثر رکھے گا اور ہمیشہ اثر رکھنےوالا سمجھا جائے گا گویا ایسے سونپا جانا؟

(a)ایسی جائیداد ایسے بورڈ کو انتظام جائیداد متروکہ ایکٹ ، 1950 کی دفعہ 11 کی ذیلی دفعہ (1) کی اغراض کے لیے اسی طریقے اور ایسے اثر سے سونپے جانے کے لیے رو بہ عمل تھا، جو ایسی جائیداد کے ٹرسٹی کو سونپے جانے کی تاریخ سے رو بہ عمل ہوتا ؛
(b) ایسے بورڈ کو، تب تک کے لے جب تک وہ ضروری سمجھے، متعلقہ وقف کا بلا واسطہ انتظام حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنانے کے لیے تھا۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ متروکہ وقف جائداد کے انتظام و انصرام کے ضابطہ کو ختم کر دیا گیا ہے ۔
گویا اس ایکٹ کے لاگو ہونے کے بعد ایسی متروکہ وقف جائیدادیں وقف کی فہرست سے نکل جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare