وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 93 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
93
سیکشن 100 میں ترمیم
وقف بل 2024
اصل ایکٹ کےسکشن 100 میں،الفاظ “سروے کمشنر” کے بجائے لفظ “کلیکٹر” شامل کا جائے گا۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 100
نیک نیتی سے کی گئی کارروائی کا تحفظ: ایکٹ ہٰذا کے تحت نیک نیتی سے کیے گئے یا کیے جانے کے لیے مقصود کسی امر کے لیے کوئی بھی دعویٰ یا دیگر قانونی کارروائی بورڈ یا چیف اگزیکیوٹو افسر یا سروے کمشنرکے یا اس ایکٹ کے تحت باضابطہ طور پر تقرر شدہ کسی دیگر شخص کے خلاف نہیں ہوگی۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ سروے کمشنر کو کلیکٹر سے تبدیل کر دیا گیا ہے ۔