وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 91 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
91
سیکشن 91 کے سب سیکشن (3) میں ترمیم

وقف بل 2024
ذیلی سیکشن (3) میں، الفاظ اور اعداد “حصول اراضی قانون، 1894 کی دفعہ 31 یا دفعہ 32 کے تحت” کے بجائے الفاظ اور اعداد “زمین کے حصول، بحالی اور باز آبادکاری میںمنصفانہ معاوضے اور شفافیت کے حق کا قانون2013 کی 77 یا دفعہ 78 کے تحت” شامل کیے جائیںگے؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 91 کا سب سیکشن(3)
جب بورڈ ، ذیلی دفعہ(1) یا ذیلی دفعہ (2) کی توضیعات کے تحت حاضر ہوا ہو، تب حصول اراضی قانون کی دفعہ 31 یا دفعہ 32 کے تحت یا ذیلی دفعہ(1) میں مصرحہ دیگرقانون کے مطابق توضیعات کے تحت کوئی حکم بورڈ کو سماعت کا موقع دیئے بغیر صادر نہیں کیا جا ئے گا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ حصول اراضی قانون 1894 کو بدل کر زمین کے حصول، بحالی اور باز آبادکاری میں منصفانہ معاوضے اور شفافیت کے حق کا قانون2013 کر دیا گیا ہے۔