وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 90 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

90
سیکشن 91 کے سب سیکشن (1) میں ترمیم

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 90 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 90 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

اصل ایکٹ کے سیکشن 91میں،
(a) ذیلی سیکشن (1) میں،—
(i) الفاظ اور اعداد ” حصول اراضی قانون،”کے بجائے الفاظ اور اعداد ” زمین کے حصول، بحالی اورباز آبادکاری میں منصفانہ معاوضے اور شفافیت کے حق کا قانون 2013 میںشامل کیے جائیں گے؛
(ii) الفاظ “تین ماہ” کے بجائے الفاظ “ایک ماہ” شامل کیے جائیں گے؛

وقف ایکٹ 1995

سیکشن 91
ایکٹ نمبر 1 بابت 1894 کے تحت کارروائیاں:
(1)اگرحصول اراضی قانون 1894 کے تحت یا اراضی یا دیگر جائیداد کے حصول سے متعلق فی الوقت نافذ کسی دیگر قانون کے تحت کارروائیوں کے دوران اور فیصلہ ہونے سے قبل اگر یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ مجوزہ حصول کے تحت آنے والی جائیداد وقف جائیداد ہے، تو ایسے حصول کے نوٹس کی تعمیل بورڈ پر کلکٹر کے ذریعہ کی جائے گی اور آگے کی کارروائی کو روک دیا جائے گا، جس سے کہ بورڈ ایسے نوٹس وصول ہونے کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر کسی بھی وقت کارروائی کے فریق کے طور پر حاضرہو سکے اور عذر پیش کرسکے۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ حصول اراضی ایکٹ 1894 کے بجائے زمین کے حصول، بحالی اور باز آبادکاری میں منصفانہ معاوضے اور شفافیت کے حق کا قانون2013
کے تحت کارروائی کی بات کہی گئی ہے ۔
اور بورڈ کے لیے نوٹس کے وصول ہونے سے تین ماہ کے بجائے ایک ماہ کے اندر حاضر ہوکر عذر پیش کرنے کو لازم قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare