وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 89 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

89
سیکشن 84 میں ترمیم

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 89 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 89 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

اصل ایکٹ کے سیکشن 84میں،
(a) الفاظ “فیصلہ تحریری طور پر” کے بعد، الفاظ “درخواست کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر” شامل کیے جائیں گے؛

(b) مندرجہ ذیل پروویزو شامل کیا جائے گا، یعنی:
یہ شرط ہے کہ اگر معاملہ کا چھ ماہ کے اندر فیصلہ نہیں کیا جاتا، تو ٹربیونل مزید چھ ماہ کی مدت کے اندر معاملہ فیصلہ کر سکتا ہے، بشرطیکہ وہ تحریری طور پر وجوہات درج کرے کہ اس معاملے کا فیصلہ مقررہ چھ ماہ کے اندر کیوں نہیں کیا گیا تھا۔

وقف ایکٹ 1995

جب کبھی کسی وقف یا وقف جائیداد سے متعلق کسی تنازع، یاسوال، یادیگر معاملے کے فیصلے کے لیے ٹریبونل میں کوئی درخواست دی جاتی ہے،تب وہ اپنی کارروائیاں حتی الامکان عجلت کے ساتھ کرے گا اور ایسے معاملے کی سماعت کے اختتام پر جلد ہی اپنا فیصلہ تحریری طور پر دے گا اور ایسے فیصلے کی نقل تنازع کے ہرفریق کو دے گا۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

تو اس کاضابطہ بیان کیا ہے کہ ٹربیونل کو مزید چھ ماہ کا وقت دیا جائے گا بشرطیکہ وہ چھ ماہ کے اندر فیصلہ نہ کر پانے کی معقول وجہ تحریری شکل میں بیان کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare