وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 84 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
84
سیکشن 83 کے سب سیکشن (2) میں ترمیم (اضافہ)

وقف بل 2024
ذیلی سیکشن(2)میں، مندرجہ ذیل پروویزو(شرط) شامل کیا جائے گا، یعنی:
اگر کوئی ٹریبونل نہیں ہے یا ٹریبونل کام نہیں کر رہا ہے تو کوئی بھی متاثرہ شخص براہ راست ہائی کورٹ میںاپیل کر سکتا ہے.”؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 83 کا سب سیکشن(2)
کوئی متولی ، وقف میں مفادر کھنے والا شخص یا کوئی دیگر شخص جو ایکٹ ہذا کے تحت کئے گئے کسی حکم سے یا اس کے تحت بنائے گئے قواعد سے ناراض ہے ایکٹ ہذا میںمصرحہ وقت کے اندریا جہاں ایسے کسی وقت کی صراحت نہ کی گئی ہو، ایسے وقت کے اندر جس کی صراحت کی جائے ، وقف کے کسی متعلقہ تنازعہ، سوال یا دیگر معاملے کے فیصلے کے لیے ٹریبونل میں عرضی دے سکے گا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم (اضافہ) کے ذریعہ ٹریبونل کے نہ ہونے یا فعال نہ ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کو ہائی کورٹ میں اپیل کی اجازت دی گئی ہے ۔