وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 82 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
82
سیکشن 73 کے سب سیکشن (3) میں ترمیم(حذف)
وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے سکشن 73 کے، ذیلی سکشن(3) میں، الفاظ “اور اس اپلا پر ٹریبونل کا فیصلہ حتمی ہوگا” کو حذف کیا جائے گا۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 73 کا سب سیکشن (3)
کوئی ایسا بینک یا دیگر شخص جسے کوئی ادائیگی کرنے کے لیے ذیلی دفعہ (1) کے تحت حکم دیا گیا ہے ، حکم کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر ایسے حکم کے خلاف ٹریبونل میں اپیل کر سکے گا اور اس اپیل پر ٹریبونل کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ بورڈکی مالیات کے تعلق سے ہونے والے تنازع کے حل میں ٹریبونل کے فیصلہ کی حتمیت کو ختم کیا گیا ہے ۔