وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 81 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
81
سیکشن 72 کے سب سیکشن (7) میں ترمیم

وقف بل 2024
ذیلی سکشن(7) میں، الفاظ “اور اس پربورڈ کا فیصلہ حتمی ہوگا” حذف کر دیا جائے گا۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 72 کا سب سیکشن (7)
کوئی متولی ، جو چیف اگزیکیوٹو افسر کے ذریعہ ذیلی دفعہ(6) کے تحت کی گئی تشخیص یا نظر ثانی سے ناراض ہے ، گوشوارے کی تشخیص یا نظر ثانی وصول ہونے کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر بورڈ میں اپیل کر سکے گا اور بورڈ درخواست گزار کو سماعت کا معقول موقع دینے کے بعد اس تشخیص یا نظر ثانی کی توثیق کر سکے گااوراس پر بورڈ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ بورڈ کی مالیات کے تعلق سے تنازع کی صورت میں بورڈ کے فیصلہ کی حتمیت کو ختم کیا گیا ہے ۔