وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 79 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

79
سیکشن 69 کے سب سیکشن (4) میں ترمیم (اضافہ)

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 79 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 79 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

ذیلی سیکشن (4) میں، مندرجہ ذیل شرط شامل کی جائے گی، یعنی: —
اس ذیلی سیکشن کے تحت کوئی بھی حکم اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا جب تک کہ متاثر ہونے والے شخص اور عوام کو ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ طریقے کے مطابق تحریری نوٹس کے ذریعے اعتراضات کے لیے مدعو نہ کیا جائے۔”

وقف ایکٹ 1995

سیکشن 69 کا سب سیکشن (4)
بورڈ ، کسی بھی وقت حکم کے ذریعہ چاہے وہ اسکیم نافذ ہونے کے قبل یا بعد میں کیا گیا ہو ، اسکیم منسوخ کر سکے گایا اس میں ردوبدل کر سکے گا۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم(اضافہ) کے ذریعہ بورڈ کے ذریعہ اسکیم کو منسوخ کرنے یا ردو بدل کرنے کے ضابطہ میں ترمیم کی گئی ہے اور اس کے لیے عمومی نوٹس کے ذریعہ اعتراضات طلب کرنے کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare