وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 78 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
78
سیکشن 69 کے سب سیکشن (3) میں ترمیم

وقف بل 2024
اصل ایکٹ کےشق 69 میں
(a) ذیلی شق (3) میں، دوسرا پروویزو(شرط) حذف کر دیا جائے گا۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 69 کا سب سیکشن(3)
ذیلی دفعہ(2) کے تحت کیا گیاہر ایک حکم مصرحہ طریقے سے شائع کیا جائے گا اور ایسے شائع کیے جانے پر وہ حتمی ہوگا اور متولی اور وقف میں مفاد رکھنے والے سبھی اشخاص اس کے پابند ہوں گے ۔
بشرطیکہ ایسا کوئی شخص جو اس دفعہ کے تحت کیے گئے کسی حکم سے ناراض ہے ، ایسے حکم کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر ٹریبیونل میں اپیل کر سکے گا اور ایسی اپیل کی سماعت کے بعد ٹریبونل اس حکم کی توثیق کر سکے گا ، اسے بدل سکے گا یا اس میں ردو بدل کر سکے گا۔
مزید شرط یہ ہے کہ اس دفعہ کے تحت کیے گئے حکم کے نفاذ کو رد کرنے کا ٹریبونل کو کوئی اختیار نہیںہو گا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم (حذف) کے ذریعہ وقف کے انتظام کے لیے اسکیم بنانے کی بابت کسی تنازع کے حل کے ضابطہ میں ترمیم کی گئی ہے۔