وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 77 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
77
سیکشن 67 کے سب سیکشن (6) میں ترمیم

وقف بل 2024
ذیلی شق (6) میں، دوسرے پروویزو(شرط)میں، الفاظ “اور ایسی اپیل میں ٹریبونل کا کیا ہوا فیصلہ حتمی ہوگا ” کو حذف کردیا جائے گا۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 67 کا سب سیکشن (6)
پیشتر ذیلی دفعات میں) درج کسی امر کے باوجود بورڈ ذیلی دفعہ (2) کے تحت کسی کمیٹی کو منسوخ کرنے کے بجائے اس کے کسی رکن کو، اگر اس کا یہ اطمینان ہوجاتا ہے کہ ایسے کسی رکن نے اس طور پر اپنی حیثیت کا استعمال بے جا کیا ہے یا جان بوجھ کر ایسے طریقے سے کام کیا ہے کہ جو وقت کے مفاد پر مضر اثر ڈالنے والا ہے، ہٹا سکے گا اور کسی رکن کے ہٹائے جانے کے ہر ایک ایسے حکم کی اس پر تعمیل رجسٹر ڈ ڈاک سے کی جائے گی: بشرطیکہ رکن کو ہٹائے جانے کے لیے کوئی حکم تب تک صادر نہیں کیا جائے گا جب تک کہ اسے مجوزہ کارروائی کے خلاف وجوہات ظاہر کرنے کا معقول موقع نہیں دے دیا گیا ہو:
مزید شرط یہ ہے کہ ایسا کوئی رکن جو کمیٹی کی رکنیت سے اپنے ہٹائے جانے کے کسی حکم سے ناراض ہے، ایسے حکم کی اس تعمیل کئے جانے کی تاریخ سے ۳۰ دن کی مدت کے اندر ایسے حکم کے خلاف ٹریبونل میں اپیل کرسکے گا اور ٹریبونل درخواست گزار اور بورڈ کو سماعت کا معقول موقع دینے کے بعد،بو رڈ کے ذریعہ کئے گئے حکم کی توثیق کر سکے گا ، اس میں رد و بدل کر سکے گا یا اسے الٹ سکے گا اور ایسی اپیل میں ٹریبو نل کے ذریعہ کیا گیافیصلہ حتمی ہوگا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ بھی منتظمہ کمیٹی کی منسوخی یا نگرانی کے سلسلہ میں پیش آنے والے تنازع کی بابت ٹریبونل کے فیصلہ کی حتمیت کو ختم کیا گیا ہے ۔