وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 76 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
76
سیکشن 67 کے سب سیکشن (4) میں ترمیم
وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے شق 67 میں،
(a) ذیلی شق (4) کی جگہ پر، مندرجہ ذیل ذیلی شق شامل کیا جائے گا، یعنی: —
(4) جو شخص ذیلی شق (2) کے تحت کئے گئے فیصلے سے متاثر ہوا ہو، وہ فیصلہ کی تاریخ سے ساٹھ دن کے اندر ٹریبونل میں اپیل کر سکتا ہے۔”
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 67 کا سب سیکشن (4)
بورڈ کے ذریعہ ذیلی دفعہ (2) کے تحت صادر کیا گیا حکم حتمی ہوگا۔
بشرطیکہ ذیلی دفعہ(2) کے تحت حکم سے ناراض کوئی شخص حکم کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر ٹریبونل میں اپیل کر سکے گا:
مزید شرط یہ ہے کہ ٹریبونل کو ایسی اپیل زیر سماعت رہنے تک بورڈ کے ذریعہ کیے گئے حکم کے نفاذ کو معطل رکھنے کا کوئی اختیار نہیں ہو گا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ منتظمہ کمیٹی کی نگرانی اور منسوخی کے ضابطہ میں ترمیم کی گئی ہے ۔