وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 75 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
75
سیکشن 65 کے سب سیکشن (3) میں ترمیم

وقف بل 2024
اصل ایکٹ کےشق65 کے، ذیلی شق(3)میں الفاظ ” جتنی جلدی ممکن ہو”کی جگہ، الفاظ”چھ مہینوں کے اندر” درج کیے جائیں گے۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 65 کا سب سیکشن (3)
ہر ایک مالی سال کے اختتام پر جتنی جلدی ممکن ہو بورڈ ایسے ہر وقف کی بابت جو اس کے بلا واسطہ زیر انتظام ہو ، ایک تفصیلی رپورٹ ریاستی حکومت کو ارسال کرے گی ، جس میں مندرجہ ذیل معلومات دی جائے گی۔
(a) اس سال کے جس کی رپورٹ دی جارہی ہے عین پہلے سال کی وقف کی آمدنی کی تفصیل
(b) وقف کے انتظام میں بہتری لانے اور ا ٓمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے اٹھائے گئے قدم
(c) وہ مدت جس کے دوران وقف ، بورڈ کے بلا واسطہ زیر انتظام رہا ہے اور ساتھ ہی ان وجوہات کی وضاحت کہ وقف کے انتظام کو سال کے دوران متولی یا کسی منتظمہ کمیٹی کو سونپا جانا کیوں ممکن نہیں ہوا؛ اور
(d) ایسے دیگر امور جن کی صراحت کی جائے
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ بورڈ کے براہ راست زیر انتظام اوقاف کی رپورٹ ریاستی حکومت کو سپرد کرنے کی مدت کی تحدید کی گئی ہے جو” چھ ماہ کے اندر” ہے۔
1995 کے ایکٹ میں رپورٹ بھیجنے کی مدت کی تحدید نہیں تھی؛ بلکہ اس کی جگہ پر ” جتنی جلدی ممکن ہو ” لکھا ہوا ہے۔