وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 73 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
73
سیکشن 64 کے سب سیکشن (1) کی ذیلی شق (k) کے بعد نئی شق (l) کا اضافہ

وقف بل 2024
(ii) شق (k) کے بعد، مندرجہ ذیل شق شامل کی جائے گی،یعنی:
(l) کسی ایی ایسوسی ایشن کا رکن ہو جسے غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA)، 1967 کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا ہو۔”؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 64 کے سب سیکشن (1) کی ذیلی شق (k)
وقف جائداد کا تصرف بیجا کرتا ہے ، یا اس کی بابت دھوکہ دھڑی سے کارروائی کرتا ہے ۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس نئی ذیلی شق کے اضافہ سے یہ بات کہی گئی ہے کہ کسی ایسی تنظیم سے جڑے شخص کو متولی کے عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے، جو تنظیم یو ا ے پی اے 1967 کے تحت غیر قانونی قرار دے دی گئی ہو۔