وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 72 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
72
سیکشن 64 کے سب سیکشن (1) کی ذیلی شق (g) میں ترمیم
وقف بل 2024
. اصل ایکٹ کے شق 64 کے
(a) ذیلی شق (1) میں
(i) شق (g) کی جگہ پر، مندرجہ ذیل شق شامل کی جائے گی،یعنی:
(g) بغیر کسی معقول وجہ کے ایک سال کا باقاعدہ حساب کتاب رکھنے میں ناکام ہو گیا ہو یا شق 46 کے تحت مطلوبہ سالانہ حساب کتاب جمع کرنے میں ایک سال کے اندر ناکام ہوگیاہو، یا”؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 64 کے سب سیکشن (1) کی ذیلی شق (g)
دو سالوں تک لگاتار سالانہ حسابات رکھنے میں بغیر کسی معقول وجہ کے ناکام رہا ہے یا دوسالوں تک لگاتار سالانہ حسابات کا گوشوارہ دینے میں ناکام رہا ہے ، جیسا کہ دفعہ 46 کی ذیلی دفعہ(2) میں مطلوب ہے ؛یا
ترمیم سے پڑنے والا اثر
1995 کے ایکٹ میں یہ شق تھی کہ دو سالوں تک بغیر کسی معقول وجہ کے لگاتار حسابات رکھنے میں ناکام یا دوسالوں تک لگاتار سالانہ حسابات کا گوشوار ہ دینے میں ناکام متولی کو ہٹایا جا سکتا ہے۔
اس ترمیم کے ذریعہ دو سال کو گھٹا کر ایک سال کر دیا گیا ہے۔