وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 71 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

71
سیکشن 61 کے سب سیکشن (1) کے بعد نئے سب سیکشن
(1A)کا اضافہ

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 71 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 71 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

ذیلی شق (1) کے بعد، مندرجہ ذیل ذیلی شق شامل کیا جائے گا، یعنی:
(1A) اگر کوئی متولی مندرجہ ذیل میں ناکام ہوجائے:
(i) وقف جائداد کا قبضہ دینے میں، اگر بورڈ یا ٹریبونل کی طرف سے حکم دیا گیا ہو؛
(ii) کلکٹر یا بورڈ کے ہدایات پر عمل درآمد کرنے میں؛
(iii) کوئی اور کام کرنے میںجس کی اس ایکٹ کے ذریعہ یااس ایکٹ کے تحت کرنے کی قانونی طور پر ضرورت ہو؛
(iv) شق 46 کے تحت اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے میں؛
(v) شق 3B کے تحت وقف کی تفصیلات اپلوڈ کرنے میں؛
تو اسے چھ ماہ تک کی قد کی سزا دی جائے گی اور ساتھ ہی اس پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، جس کی کم از کم مقدار بیس ہزار روپے ہوگی اور اس کو ایک لاکھ روپے تک بڑھایا جاسکتاہے ۔”

وقف ایکٹ 1995

سیکشن 61کا سب سیکشن (1)
سابق میں گزر چکا

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس نئے سب سیکشن کے اضافہ سے کچھ نئی صورتوں کو شامل کیا گیا ہے ، جس کی بنیاد پر متولی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare