وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 69 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
69
سیکشن 55A کے سب سیکشن (2) میں ترمیم

وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے شق 55A کے، ذیلی شق (2) میں،شرط (Proviso) میں، الفاظ “اور اس پر ٹریبونل کا فیصلہ حتمی ہوگا” کو حذف کر دیا جائے گا۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 55A کا سب سیکشن (2)
جہاں ذیلی دفعہ (1) کے تحت کسی جائیداد کو فروخت کیا جائے تو وہاں فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ، ہٹائے جانے وفروخت کیا جانے سے متعلق اور اسی طرح کے دیگر اخراجات اور کوئی رقم جوریاستی حکومت یا مقامی اتھارٹی کسی کارپوریٹ اتھارٹی کو کرایہ، نقصان یا خرچے کی بقایا کے طور پر واجب الادا ہو ، اس میں سے کم کرکے باقی رقم ایسے شخص کو ادا کی جائے گی، جس کے متعلق چیف ایکزکٹیو افسر یہ سمجھے کہ وہ اس کا حقدار ہے۔
لیکن جہاں چیف ایکزکٹیو افسر اس بات کا فیصلہ نہ کر سکے گا کہ یہ بقایا رقم کس شخص کو واجب الادا ہے یایہ کہ اس کا تعین نہ کرسکے تو وہ ایسا تنازعہ ٹریبونل کے حوالے کر سکتا ہے اور اس پر ٹریبونل کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ بھی بقایہ جات کو ادا کرنے کے تعلق سے ہونے والے تنازع میں ٹریبونل کے فیصلہ کی حتمیت کو ختم کیا گیا ہے ۔