وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 66 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
66
سیکشن 52A کے سب سیکشن (1) میں ترمیم
وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے شق52Aمیں،
— (a)ذیلی شق (1) میں،
— (i)الفاظ ” قید با مشقت” کی جگہ “قید” کا لفظ استعمال کیا جائے گا؛
(ii)شرط میں، الفاظ “بورڈ میں منتقل کی گئی جائداد” کی جگہ “وقف کو واپس منتقل کی گئی جائداد”شامل کیے جائیں گے؛
وقف ایکٹ 1995
52Aکا سب سیکشن (1)
بورڈ کی منظوری کے بغیر وقف جائید اد کی منتقلی کے لیے تاوان :
(1)جو کوئی بورڈ کی منظوری کے بغیر وقف کی کسی بھی منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد کو کسی بھی طریقے سے مستقل طور پر یا عارضی طور پر منتقل کرتا ہے یا خریدتا ہے یا قبضے میں لیتا ہے، اسے دو سال تک کی قید با مشقت دی جائے گی؛ لیکن اس طرح بورڈ میں منتقل کی گئی جائداد فی الوقت نافذ کسی بھی قانون کی توضیحات کو مضرت پہنچائے بغیر بلاکوئی معاوضہ دیئے بورڈ کے اختیار میں آجائے گی۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ بورڈ کی منظور ی کے بغیر وقف جائداد کی منتقلی کی سزا میں قید بامشقت کی سزا کو کم کر کے قیدمحض کیا گیا ہے۔