وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 64 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
64
سیکشن 50 کے بعد نئے سیکشن (50A) کا اضافہ
وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے شق 50 کے بعد، درج ذیل شق شامل کیا جائے گا:
50A.کوئی شخص متولی کے طور پر تقرری یا برقرار رہنے کے لیے اہل نہیں ہوگا، اگر وہ
— (a)اکیس سال سے کم عمر کا ہو؛
(b)ذہنی طور پر معذور پایا گیا ہو؛
(c)ایسا دیوالیہ ہو جس نے قرض سے خلاصی نہیں پائی ہو؛
(d)کسی جرم کے لیے سزا یافتہ ہو اور اس کو کم از کم دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہو؛
(e)کسی وقف جائیداد پر قبضے کے جرم میں ملوث پایا گیا ہو؛
(f)پہلے کسی موقع پر۔
(i)متولی کے عہدے سے ہٹایا گیا ہو؛ یا
(ii)کسی عدالت یا ٹریبونل کے حکم سے کسی قابل اعتماد عہدے سے بدانتظامی یا بدعنوانی کے الزام میں ہٹایا گیاہو۔”
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 50
متولیوں کے فرائض: ہر ایک متولی کا فرض ہوگا۔
(a) اس ایکٹ کے ضابطوں اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق بورڈ کی ہدایات پر عمل کرنا
(b)ایسے گوشوارے دینا اور ایسی جانکاری اور تفصیلات بہم پہنچانا جو بورڈ کے ذریعہ ایکٹ ہذا یا اس کے تحت بنائے گئے کسی قاعدے یا حکم کی توضیحا ت کے مطابق وقت بوقت مطلوب ہوں؛
(c)وقف جائدادوں، حسابات، ریکارڈوں اور وثیقوں اور ان سے متعلقہ دستاویزوں کے معائنے کی اجازت دینا ؛
(d) کبھی سرکاری قابل ادار قوم کی ادائیگی کرنا ؛
(e)اورایسا دیگر کوئی کام کرنا جو اس ایکٹ کے ذریعہ یا اس ایکٹ کے تحت جائز طور پر کرنا مطلوب ہو۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس اضافہ کے ذریعہ متولیوں کے فرائض کے بعد متولی بننے یا متولی کے طور پر برقرار رہنے کے اہل نہ ہونے کی شرائط کا ذکر کیا گیا ہے۔ جس میں اکیس سال سے کم عمر، ذہنی طور پر معذور، دیوالیہ، کم از کم دو سال کی سزا پایا ہوا مجرم وقف جائداد پر قبضے کے جرم میں ملوث شخص یا کسی موقع پر متولی کے عہدے سے ہٹائے گئے شخص یاکسی عدالت یا ٹربیونل کے حکم سے بدعنوانی کے الزام میں ہٹائے ہوئے شخص کو متولی بننے یا بنے رہنے کے لیے نا اہل قرار دیا گیا ہے ۔
اکیس سال سے کم عمر ہونے کی شرط غیر مناسب ہے ، کیوں کہ شرعی طور پر کوئی بھی بالغ مسلمان وقف کا متولی ہو سکتا ہے اور بلوغت کی تو سرکاری عمربھی اٹھارہ سال ہے۔