وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 61 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

61
سیکشن 48 کے سب سیکشن (2) کے بعد اضافہ

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 61 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 61 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

اصل ایکٹ کے شق 48 میں
— (a)ذیلی شق (2) کے بعد درج ذیل ذیلی شق شامل کیا جائے گا: یعنی : — (2A)بورڈ کی کاروائیاں اور احکامات ذیلی شق (1) کے تحت مرکزی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ طریقے کے مطابق شائع کی جائیں گی۔؛

وقف ایکٹ 1995

سیکشن 48 کا سب سیکشن (2)
متولیان کوئی دیگر ایسا شخص جو بورڈ کے ذریعہ صادر کسی حکم سے ناراض ہے، حکم موصول ہونے کی۳۰ دن کے اندر حکم میں رد و بدل کرانے یا اسے منسوخ کرانے کے لیے ٹریبونل کو درخواست پیش کر سکے گا اور ٹریبونل ایسی شہادت لینے کے بعد ، جو وہ ضروری سمجھے ، حکم کی توثیق ،یااس میںرد و بدل کرسکے گا یا اس طرح مصدقہ رقم کو کلی یا جزوی طور پر معاف کرسکے گا اور خرچ کے بارے میں ایسا حکم بھی صادر کر سکے گا،جو معاملے کے حالات میں مناسب خیال کرے۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ سیکشن 48 کے سب سیکشن (2) کے بعد ایک نئے سیکشن (2A) کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق بورڈ کی کارروائیوں اور احکامات کی اشاعت کے لیے مرکزی حکومت کے مقرر کردہ طریقوں کی پابندی کرنا لازم قرار دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare