وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 59 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

59
سیکشن 47 کے سب سیکشن (2) کے بعد اضافہ

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 59 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 59 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

ذیلی شق (2) کے بعد، درج ذیل ذیلی شق شامل کیا جائے گا، یعنی
: — “(2A)ذیلی شق (2) کے تحت رپورٹ موصول ہونے پر، بورڈ آڈٹ رپورٹ کو مرکزی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ طریقے کے مطابق شائع کرے گا۔

وقف ایکٹ 1995

سیکشن 47 کا سب سیکشن (2)
آڈیٹر اپنی رپورٹ بورڈ کو پیش کرے گا اور آڈیٹر کی رپورٹ میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ بے ضابطہ، ناجائز یا غیرمناسب اخراجات یا رقوم یا دیگر جائیداد کو واپس لینے میں ناکامی، جولاپروائی یا بداطواری کے سبب ہوئی ہو، کبھی معاملوں کو اور کسی دیگر معاملے کو، جس کی رپورٹ کرنا آڈیٹر ضروری سمجھے ، صراحت کی جائے گی اور رپورٹ میں کسی ایسے شخص کا نام بھی ہوگا جو آڈیٹر کی رائے میں ایسے خرچے یا نا کامی کے لیے ذمہ دار ہے اور ایسے ہر ایک معاملے میں آڈیٹر اس خرچ یا نقصان کی رقم کی بھی تصدیق کرے گا جو ایسے شخص کے ذریعہ واجب الاداہو۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ سیکشن 47 کے سب سیکشن 2 کے بعد ایک نئے سب سیکشن (2A)کا اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے مطابق بورڈ کے لیے لازم کیا گیا ہے کہ بورڈ آڈٹ رپورٹ کو مرکزی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ طریقے کے مطابق شائع کر ے گا۔
ان سب ترمیمات کو دیکھ کر کوئی بھی بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ حکومت نے اوقاف میں مرکزی حکومت کی دخل اندازی کا کوئی بھی موقع جانے نہیں دیا ہے اور ہر طرح سے اوقاف پر اپنا شکنجہ مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare