وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 58 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

58
سیکشن 47 کے سب سیکشن (1) کی ذیلی شق (c) میں اضافہ

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 58 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 58 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

شق (c) میں درج ذیل شرط شامل کی جائے گی، یعنی: —
” مرکزی حکومت کسی بھی وقت کسی وقف کے آڈٹ کی ہدایت دے سکتی ہے، جو کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل آف انڈیا کے ذریعہ مقرر کردہ آڈیٹر یا مرکزی حکومت کے ذریعہ اس مقصد کے لیے نامزد کردہ کسی افسر کے ذریعہ کیا جائےگا”؛

وقف ایکٹ 1995

سیکشن 47 کے سب سیکشن(1) کی ذیلی شق (c)
ریاستی حکومت کسی بھی وقت کسی بھی وقف کے حسابات کا آڈٹ بورڈ کو اطلاع دے کر ریاستی مقامی فنڈ معائنہ کار کے ذریعہ یا اس غرض کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعہ نامزد کسی دیگر افسرکے ذریعہ کر اسکے گی۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ اوقاف کے آڈٹ کے ضابطہ میں ترمیم کرتے ہوئے اوقاف کے آڈٹ میں مرکزی حکومت کی دخل اندازی کی راہ ہموار کی گئی ہے اورریاستی حکومت کے اختیار چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare