وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 57 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
57
سیکشن 47 کے سب سیکشن (1) کی ذیلی شق (b) میں ترمیم

وقف بل 2024
شق (b) کو درج ذیل شق سے تبدیل کیا جائے گا، یعنی
: — “(b)جس وقف کی خالص سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہو، اس کے کھاتوں کا سالانہ آڈٹ، بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ آڈیٹر کے ذریعے کیا جائے گا، جو شق (a) کے تحت مخصوص آڈیٹرز کے پینل میں سے ہو؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 47 کا سب سیکشن(1) کی ذیلی شق (b)
ایسے وقف کے، جس کی خالص سالانہ آمدنی پچاس ہزار روپے سے زائد ہے، کے حسابات کا آڈٹ ہر سال ایسے وقفوں پر، جن کی صراحت کی جائے ، ایسے آڈیٹر کے ذریعہ کیا جائے گا جو ریاستی حکومت کے ذریعہ تیار کیے گئے آڈیٹروں کے پینل میں سے بورڈ کے ذریعہ مقرر کیا گیا ہواور آڈیٹروں کا ایسا پینل تیار کرتے وقت ریاستی حکومت آڈیٹروں کے محنتانے کے اسکیل کی صراحت کرے گی۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ ایک لاکھ سالانہ آمدنی سے زیادہ والے اوقاف کے آڈٹ کے ضابطہ میں جزوی ترمیم کی گئی ہے ۔