وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 55 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
55
سیکشن
47
کے سب سیکشن(1) کی ذیلی شق (a) میں ترمیم

وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے شق 47 میں،
— (a)ذیلی شق (1) میں،
— (i)شق (a) میں،
— (A)الفاظ “پچاس ہزار روپے” کو الفاظ “ایک لاکھ روپے” سے تبدیل کیا جائے گا؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 47کے سب سیکشن(1) کی ذیلی شق (a)
ایسے وقف کی صورت میں جس کی کوئی آمدنی نہیں ہے، یا جس کی خالص سالانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے زائد نہیں ہے، حسابات کے گوشواروں کا پیش کیا جانا دفعہ 46 کی توضیعات کی معقول تعمیل ہوگی اور ایسے دوفی صد اوقاف کے حسابات کا آڈٹ بورڈ کے ذریعہ مقرر آڈیٹر کے ذریعہ ہرسال کیا جائے گا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ بورڈ کے آڈیٹر کے ذریعہ آڈ ٹ کرانے کے لیے وقف کی آمدنی کی حد کو پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپئے کیا گیا ہے ۔