وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 54 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
54
سیکشن 46 کے سب سیکشن (2) میں ترمیم

وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے شق 46 کے ، ذیلی شق (2) میں
— (a)جہاں جہاں لفظ “جولائی” آیا ہے، وہاں اس کو لفظ “اکتوبر” سے تبدیل کیا جائے گا؛
(b)الفاظ “ایسی شکل میں اور ایسی تفصیلات کے ساتھ جیسے بورڈ کے ضوابط کے تحت فراہم کیا جائے” کے بجائے الفاظ”ایسی شکل اور طریقے میں اور ایسی تفصیلات کے ساتھ جسے مرکزی حکومت کی طرف سے مقرر کیا جائے، کسی بھی ذریعہ سے حاصل ہونے والی تمام رقم” سے تبدیل کیا جائےگا۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 46 کا سب سیکشن (2)
(2) جس تاریخ کو دفعہ 36 میں مصرحہ درخواست دی گئی ہے، اس کے فوراً بعد والی یکم جولائی سے قبل اور اس کے بعد ہر سال یکم جولائی سے قبل، ہر ایک وقف کا متولی مارچ کے ۳۱ ویں دن کو ختم ہونے والی۱۲ ماہ کی مدت کے دوران متذکرہ مدت کے اس حصے کے دوران جب اس ایکٹ کی توضیحات کا اطلاق وقف پر ہوا تھا، وقف کی جانب سے متولی کے ذریعہ حاصل یا خرچ کی گئی سبھی رقوم کا ایسی شکل میں اور ایسی تفصیلات کے ساتھ جیسے بورڈ کے ضوابط کے تحت فراہم کیا جائے، ایک پورا اور صحیح حسابات کا گوشوارہ تیار کرے گا اور بورڈ کو دے گا:
بشرطیکہ اس تاریخ میں جس کو سالانہ حسابات بند کئے جاتے ہیں، بورڈ کے اختیار تمییزی کے مطابق تبدیلی کی جاسکے گی ۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ آڈٹ کی تاریخ یکم جولائی سے بڑھا کر یکم اکتوبر کی گئی ہے ، اسی طرح آڈٹ جو بورڈ کے ضابطہ کے مطابق ہو ا کرتا تھا اب مرکزی حکومت کے ذریعہ مقرر کردہ طریقہ اور ضابطہ کے مطابق ہوگا ۔
اسی طرح وقف کی جانب سے متولی کے ذریعہ حاصل کردہ تمام رقوم کو بدل کر کسی بھی ذریعہ سے حاصل کردہ تما م رقوم سے بدل دیا گیا ہے ۔