وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 52 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

52
سیکشن 37 کے سب سیکشن 3 میں ترمیم

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 52 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 52 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

(b)ذیلی شق (3) میں، الفاظ”زمین کے ریکارڈ آفس کو چاہیے” کے بعد الفاظ “زمین کے ریکارڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کرنے سے پہلے، نافذ العمل ریونیو قوانین کے مطابق، اس علاقے کے مقامی اخبارات میں نوے دن کا عوامی نوٹس دے گا، جن میں سے ایک علاقائی زبان میں ہونا چاہئے، اور متاثرہ افراد کو سماعت کا ایک موقع دےگا، پھر” شامل کیے جائیں گے۔

وقف ایکٹ 1995

سیکشن 37 کا سب سیکشن (3)
ذیلی دفعہ (2) میں درج تفاصیل موصول ہونے پر زمین ریکارڈ آفس کو چاہیے کہ وہ مروجہ طریقہ ٔ کار کے مطابق اراضی کے ریکارڈ میں ضروری اندراج کرے یا وقف جائداد کی رجسٹری کی تاریخ سے چھ ماہ کی مدت کے اندر دفعہ 36 کے تحت اپنے اعتراضات بورڈ کو بھیجے ۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ زمین کے ریکارڈمیں تبدیلی کے لیے ریوینیو کے مطابق معاملہ کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔
اس سے پہلے یہ بات کہی گئی تھی کہ روینیو کے مطابق اوقاف کی جانچ میں بہت سے مسائل پیداہوں گے۔ خاص کر مساجد، قبرستان وغیرہ کی اراضی کے لیے جن کےمحصولات کی ادائیگی کی عام طور پر پابندی نہیں کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare