وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 51 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

51
سیکشن 37 کے سب سیکشن (1) میں ہونے والی ترمیمات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 51 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 51 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

اصل ایکٹ کے شق 37 میں
— (a)ذیلی شق (1) میں مندرجہ ذیل اضافہ ہو گا،
— (i) ابتدائی حصے میں، الفاظ “تفصیلات” (Particular)کے بعد الفاظ “ایسے طریقے سے جو مرکزی حکومت کی طرف سے مقرر کیا جائے” شامل کیے جائیں گے؛
(ii) شق (f) میں، الفاظ ضوابط کے ذریعہ فراہم کردہ” کے بجائے الفاظ “مرکزی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ” شامل کیے جائیں گے؛

وقف ایکٹ 1995

سیکشن 37 کا سب سیکشن (1)
بورڈ اوقاف کا ایک رجسٹر رکھے گا ، جس میں ہر وقف کی بابت وقف وثیقوں کی نقول ، جب دستیاب ہوں اور مندرجہ ذیل تفصیلات درج ہوں گی ؛
(a)وقف کی نوعیت
(b)متولی کا نام
(c)وقف نامے کے تحت یا روایت یا رواج کے ذریعہ متولی کے عہدہ پر جانشینی کا قاعدہ
(d)سبھی وقف جائدادوں کی تفصیلات اور ان سے متعلق سبھی استحقاق نامے اور دستاویزات
(e)رجسٹریشن کے وقت انصرام کی اسکیم اور اخراجات کی اسکیم کی تفصیلات
(f)ایسی دیگر تفصیلات جو ضوابط کے ذریعہ فراہم کردہ ہوں

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ اوقاف کے رجسٹر پر درج تفصیلات جو کہ پہلے بورڈ کے ذریعہ طے کردہ ضوابط کے مطابق درج ہوتے تھے اب ان کی جگہ مرکزی حکومت کے طے کردہ ضوابط کے مطابق درج ہوں گے ۔
جیسا کہ پہلے کہا جا چکا ہے کہ ظاہری الفاظ کے پیچھے جو اصل عزائم کار فرما ہیں انہیں کے پیش نظر یہ ترمیمات کی جا رہی ہیں ، تاکہ ایسی تفصیلات درج کرنے کو لازم کیا جائے جن کو فراہم کرنا بہت سی اوقاف کے بس میں نہ ہو اور اس بنا پر ان پر کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare