وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 5 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
5
سیکشن -3 کے سب سیکشن ایف کے بعد دو شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وقف بل 2024
شق (f) کے بعد، درج ذیل شقیں شامل کی جائیں گی، یعنی:
(fa) “حکومتی تنظیمی”(گورنمنٹ آرگنائزیشن) میں مرکزی حکومت، ریاستی حکومتیں، بلدیات (میونسپلٹیز)، پنچائتیں ، مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت سے منسلک اور ماتحت دفاتر اور ان کے خود مختار ادارے، یا کوئی تنظیم یا ادارہ جو مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت کے تحت ہو اور ان کے ذریعہ کنٹرول کیا جائے، شامل ہیں؛
(fb) “حکومتی جائداد” (گورنمنٹ پراپرٹی) کا مطلب کوئی منقولہ یا غیر منقولہ جائدادیا اس کا کوئی حصہ ہے جو کسی حکومتی ادارے (گورنمنٹ آرگنائزیشن) کی ملکیت ہو؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن -3 سب سیکشن (ایف)
اگزیکیوٹو آفیسر سے مراد دفعہ 38 کی ذیلی دفعہ (1)کے تحت بورڈ کے ذریعہ تقرر کیا گیا ایگزیوکیوٹو افسرہے۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ گورنمنٹ آرگنائزیشن اور گورنمنٹ پراپرٹی کی اصطلاحات کو شامل کیا گیا ہے ، کیوں کہ آگے کی شقوں میں اس کا تذکرہ آئے گا،جس کا مقصد ان اداروں کے ذریعہ وقف کی جائیداد پر قبضہ کو قانونی درجہ دینا ہے۔