وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 47 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
47
سیکشن 36 کے سب سیکشن 3 کی ذیلی شق(ایف)

وقف بل 2024
شق (f) کی جگہ درج ذیل شق شامل کی جائے گی، یعنی: —
(f) کوئی بھی دیگر تفصیلات جو مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ ہوں؛”
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 36 کے سب سیکشن 3 کی ذیلی شق(ایف)
دیگر تفصیلات جن کی بورڈ، ضوابط کے ذریعہ توضیع کرے،
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ بورڈ کے تفصیلات کی توضیع کے اختیارات مرکزی حکومت نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ۔
ظاہر سی بات ہے کہ اس سے حکومت کی دخل اندازی بورڈ کے کاموں میں بڑھے گی اور اپنے پوشیدہ عزائم کی تکمیل کے لیے حکومت ایسی تفصیلات طلب کر سکتی ہے، جن کا فراہم کرنا بہت سی اوقاف کے لیے دشوار ہو سکتا ہے ۔