وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 42 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

42
سیکشن 32 کے سب سیکشن (3) میں ترمیم

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 42 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 42 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

ذیلی شق (3) میں، الفاظ “اور ٹریبونل کا فیصلہ حتمی ہوگا”کو حذف کر دیا جائے گا۔

وقف ایکٹ 1995

سیکشن 32 کا سب سیکشن (3)
جہاں بورڈ نے ذیلی دفعہ(2) کے فقرہ(و) کے تحت انصرام کی کوئی اسکیم متعین کی ہو یا اس کے فقرہ(ہ ) کے تحت کوئی ہدایت دی ہو ، وہاں وقف میں مفاد رکھنے والا یا ایسے تعین یا ہدایت سے متاثر کوئی شخص ، تعین یا ہدایت کی منسوخی کے لیے ٹریبونل میں دعویٰ دائر کرسکے گا اور اس پر ٹریبونل کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ اوقاف کے لیے اسکیم بنانے یا اوقاف کی آمدنی کو خرچ کرنے کےتعلق سے کیے جانے والے دعوے میں ٹربیونل کے فیصلہ کے حتمی ہونے کی شرط ختم کرکے ٹریبونل کے اختیارات کو کم کردیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare