وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 41 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
41
سیکشن 32 کے سب سیکشن (2) کی ذیلی شق (e)اور سب سیکشن (3) میں ترمیم

وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے شق 32 میں
(a) ذیلی شق (2) کے شق (e) میں وضاحت اور شرط کو حذف کر دیا جائے گا؛
(b) ذیلی شق (3) میں، الفاظ “اور ٹریبونل کا فیصلہ حتمی ہوگا” کو حذف کردیا جائے گا۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 32 کےسب سیکشن 2 کی ذیلی شق(e)
یہ ہدایت دینا کہ :
(i)کسی وقف کی فا ضل آمدنی کا استعمال اس وقف کی اغراض کے مطابقت میں کیا جائے ۔
(iii) کسی ایسی صورت میں جس میں کسی وقف کی کوئی غرض ہی وجود میں نہیں رہی ہے یا ناقابل حصول ہے ، وقف کی آمدنی کے اتنے حصہ کا جتنے کا استعمال پہلے اس غرض کے لیے کیا جا تا تھا، کسی دیگر مشابہ غرض کے لیے یا غریبوں کے فائدے کے لیے یا مسلمانوں کی تعلیم کے لیے یا علم کے فروغ کے لیے کیا جائے۔
بشرطیکہ کہ اس فقرے کے تحت کوئی ہدایت متاثر فریقین کو سماعت کا موقع دیے بنا نہیں دی جائے گی ۔
تشریح اس فقرے کی اغراض کے لیے بورڈ کے اختیارات کا استعمال
(i)سنی وقف کی صورت میں بورڈ کے سنی اراکین کے ذریعہ ہی کیا جائے گا۔
(ii)شیعہ وقف کی صورت میں بورڈ کے شیعہ اراکین کے ذریعہ ہی کیا جائے گا۔
بشر طیکہ جہاں بورڈ میں سنی یا شیعہ اراکین کی تعداد کو اور دیگر حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے بورڈ کو ایسا ظاہر ہو کہ اس کے اختیار کا استعمال صرف ایسے اراکین کے ذریعہ ہی نہیں کیا جانا چاہیے، وہاں وہ ایسے دیگر سنی یا جیسی کم صورت ہو ، شیعہ مسلمانوں کو، جنہیں وہ درست سمجھے، اس فقرے کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرنے کے لیے بورڈ کے عارضی اراکین کے طور پرشریک کر سکے گا۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ ایسی اوقاف کی آمدنی کے استعمال کے لیے جس کی اغراض واضح نہیں ہے،اس کا ضابطہ بدلا گیا ہے ، جہاں 1995 کے ایکٹ میں متاثر افراد کو سماعت کا موقع دینے کی شرط لگائی گئی تھی اس شرط کو حذف کر د یا گیا ،
نیز تشریح میں کہا گیا تھا کہ سنی وقف کی صورت میں بورڈ کے اختیارات کا استعمال سنی اراکین اور شیعہ وقف کی صورت میں شیعہ اراکین کے ذریعہ کیا جائے، اس وضاحت کو بھی حذف کر دیا گیا ،گویا اب اس اختیار کے استعمال میں عموم پیدا کر دیا گیا ہے ۔
اس شرط اور وضاحت کے ختم ہونے سے آمدنی کے استعمال میں شفافیت برقرار نہیں رہ سکے گی؛اس لیے یہ شرط اور وضاحت ضروری ہے ،اس کو حذف نہ کیا جائے۔