وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 40 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
40
سیکشن 23 کے سب سیکشن (1) میں ترمیم
وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے شق 23 کے ذیلی شق (1) کی جگہ، درج ذیل ذیلی شق شامل کیا جائے گا، یعنی: —
(1)”بورڈ کا ایک کل وقتی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوگا جسے ریاستی حکومت نامزد کرے گی اور جو ریاستی حکومت کے جوائنٹ سیکرٹری کے درجے سے کم نہیں ہوگا۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 23 کا سب سیکشن(1)
بورڈ کا ایک چیف ایکزیکٹیو افسر ہوگا جو مسلمان ہوگا اور وہ ریاستی حکومت کے ڈپٹی سکریٹری کے عہدے سے کم درجے کا نہ ہوگا اور اس کی تقرری ریاستی حکومت کے ذریعہ، بورڈ کے ذریعہ سفارش کئے گئے دو ناموں کے پینل سے ، سرکاری گزٹ میں اطلاع نامے کے ذریعہ کی جائے گی اور اگر اس درجے کا کوئی مسلم افسر نہ ہو تو اسی درجے کے کسی مسلم افسر کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی جاسکے گی۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ وقف بورڈ کے چیف اگزیکیوٹو افسر کے مسلمان ہونے کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔
اس سے وقف کے انتظام و انصرام اور فیصلوں پر غیر معمولی منفی اثر پڑے گا ؛اس لیے اس شرط کوختم ہونا چاہئے اور چیف اگزیکیوٹو افسر کے مسلمان ہونے کی شرط باقی رہنی چاہیے۔