وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 4 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
4
سیکشن -3 کے سب سیکشن ڈی کے بعد
وقف بل 2024
شق (d) کے بعد، درج ذیل شق شامل کی جائے گی،یعنی:
(da) “کلیکٹر” میں ضلع کا اراضی محصولات(لینڈ ریوینیو) کلیکٹر، یا ڈپٹی کمشنر، یا کوئی افسر جو کلیکٹر کے ذریعہ تحریری طور پر مجاز ہو اور جس کا عہدہ ڈپٹی کلیکٹر سے کم نہ ہو، شامل ہوگا؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن -3 کا سب سیکشن ڈی
چیف اگزیکیوٹو افسر سے دفعہ 23 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت تقرر کیا گیا چیف اگزیکیوٹو افسر مراد ہے ۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ کلکٹر کی تعریف کو ایکٹ میں شامل کیا گیا ہے؛ کیوں کہ آگے کی شقوں میں سروے کمشنر ، وقف بورڈ یا ٹریبیونل کے ذریعہ ہونے والے بہت سے تصرفات کلکٹر کے حوالہ کیے گئے ہیں ۔
کلکٹر کے حوالہ کرنے سے تنازعات کے حل میں تاخیر ہوگی اورپیچیدگیاں پیدا ہوں گی اور سرکاری دخل اندازی بڑھے گی۔