وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 35 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
35
سیکشن 14 کے سب سیکشن 3 میں ترمیم
وقف بل 2024
(3)اگر معاملہ وفاقی (مرکز کے زیر انتظام) علاقہ کا ہو تو بورڈ میںمرکزی حکومت کے ذریعہ ذیلی شق (1) کے تحت نامزد پانچ سے کم اور سات سے زیادہ ارکان نہیں ہوں گے۔
وقف ایکٹ 1995
(3)اس دفعہ میں کسی امر کے باوجود، جہاں ریاستی حکومت کا ، ایسی وجوہات کے باعث جو ریکارڈ کی جائیں، اطمینان ہوجاتا ہے کہ ذیلی دفعہ (1) کے فقرہ (ب) کے ذیلی فقرہ جات (i) سے (iii) میں درج کسی بھی زمرے کے لیے انتخابی جماعت کی صحیح طور پر تشکیل کرنا ممکن نہیں ہے،
وہاں ریاستی حکومت ایسے اشخاص کو جنہیں وہ مناسب سمجھے، بورڈ کے اراکین کے طور پر نامزد کرے گی۔
(4)بورڈ کے منتخب اراکن کی تعداد بھی اوقاف میں، ذیلی دفعہ (3) کے تحت کی گئی توضیع کے سوائے، بورڈ کے نامز د اراکین سے زائد رہے گی۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ بھی ریاستی بورڈ کے ڈھانچہ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔