وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 27 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
27
سیکشن 5 کے سب سیکشن 4 میں ترمیم
وقف بل 2024
ذیلی شق (4) میں، الفاظ
وقتاً فوقتاً” (Time to Time) کے بعد، الفاظ”پورٹل اور ڈیٹا بیس پر” شامل کئے جائیں گے۔
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 5 کا سب سیکشن 4:
ریاستی حکومت ذیلی دفعہ 2 کے تحت وقتاً فوقتاً شائع کی گئی فہرست کا ریکارڈ رکھے گی ۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ اوقاف کی جائدادوں کو پورٹل اور ڈیٹا بیس پر ڈالنے کو لازم کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اس طرف بھی اشارہ ہے کہ اس ایکٹ کے نفاذ کے بعد صرف انہیں جائدادوں کو وقف کی جائداد سمجھا جائے گا جو مرکزی حکومت کے ذریعہ مقرر کردہ ضابطہ کے مطابق پورٹل اور ڈاٹا بیس پر درج ہوں گی ۔