وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 26 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

26
سیکشن -5 کے سب سیکشن 3 میں ترمیم

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 26 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 26 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

ذیلی شق (3) کی جگہ، درج ذیل ذیلی شق کو شامل کیا جائے گا، یعنی:
(3) محصولات کے حکام (ریوینیو، افسر)، اراضی کے ریکارڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کرنے سے پہلے، محصولات کے نافذ قانون کے مطابق، اس علاقہ میں ملنے والے دو روزنامہ اخباروں میں 90 دنوں کی عوامی نوٹس جاری کریں گے، جن میں سے ایک مقامی زبان میں ہو گی اور متاثرہ افراد کوشنوائی کا موقع دیا جائے گا؛

وقف ایکٹ 1995

سیکشن -5 کا سب سیکشن 3:
ریوینیو(محصولات ) کے حکام
(i) اراضی کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرتے وقت ذیلی دفعہ (2) میں مذکور اوقاف کی فہرست کو شامل کریں گے اور
(ii)اراضی کے ریکارڈ میں داخل خارج (میوٹیشن) سے متعلق فیصلہ کرتے وقت ذیلی دفعہ (2) میں مذکور اوقاف کی فہرست پر بھی غور کریںگے ۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ اوقاف کی جائدادوں کو محصولات کے قانون(ریوینیو) کے مطابق جانچ کرنے کا ضابطہ بنایا گیا ہے ، نیز اس میں اخباری اشتہار کے ذریعہ نوے دنوں کے اندر ان جائدادوں کے تعلق سے دعوی طلب کیا گیا ہے اور متاثرہ افراد وکو شنوائی کا موقع دینے کی بات کہی گئی ہے ۔ محصولات کے قانون کے مطابق اوقاف کی جانچ کرنا گو یا اوقاف کی جائیدادوں کو مشتبہ بنانے کی کوشش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare