وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 20 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
20
سیکشن 4 کے سب سیکشن4 میں ترمیم

وقف بل 2024
ذیلی شق (4) میں، ابتدائی حصے میں، الفاظ “سروے کمشنر” کی جگہ لفظ “کلیکٹر” شامل کیا جائے گا؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 4 کا سب سیکشن 4
سروے کمشنر کو، تحقیقات کرتے وقت وہی اختیارات حاصل ہوں گے جو کسی دیوانی عدالت کوحسب ذیل معاملات میں مجموعہ ضابطہ دیوانی ، 1908 کے تحت حاصل ہوتے ہیں ، یعنی:-
(الف)کسی گواہ کوطلب کرنااور اس کا بیان لینا
(ب)کسی دستاویز کے انکشاف اوراسے پیش کرنے کا حکم دینا :
(ج)کسی عدالت یا دفتر سے سرکاری ریکارڈ طلب کرنا ؛
(د)کسی گواہ کا بیان لینے یاحسابات کامعائنہ کرنے کے لیے کمیشن جاری کرنا؛
(ہ)کوئی مقامی معائنہ یا مقامی تفتیش کرنا ؟
(و)ایسے دیگر معاملات جن کی صراحت کی جائے۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم کے ذریعہ سروے کمشنر کے اختیارا ت کلیکٹر کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔