وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 2 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
2
سیکشن -3 کے سب سیکشن (اے ) میں
وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے شق 3 میں
(i) شق (a) کے بعد، درج ذیل شق شامل کی جائے گی، یعنی :
(aa) “آغا خانی وقف” کا مطلب ایسا وقف ہے جسے آغا خانی واقف نے وقف کیا ہو؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن -3 تعریفات
(اے) مستفید سے ایسا شخص یا مقصد مراد ہے ، جس کے مفاد کے لیے وقف قائم کیا گیا ہے اور اس میں مذہبی ، مقدس اور خیراتی مقاصدو مسلم قانون کے ذریعہ تسلیم شدہ مفاد عامہ کے دیگر مقاصد شامل ہیں۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم میں آغاخانی وقف کو شامل کیا گیا ہے ، اس سے پہلے آغاخانی و بوہرا وقف کا علاحدہ ذکر نہیں تھا ، اب اس بل میں ان کا الگ ذکر کیا گیا ہے، جوقابل اعتراض اضافہ نہیں ہے ۔