وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 19 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر
19
سیکشن 4 کے سب سیکشن
(A1) 2 اور 3 کا حذف
وقف بل 2024
ذیلی شق (1A)، (2) اور (3) کو حذف کر دیا جائے گا؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 4- سب سیکشن (1 اے)
ہر ریاستی حکومت ذیلی دفعہ (1) میں اندراج اوقاف کی فہرست رکھے گی اور ایسے اوقاف کاوقف (ترمیم) ایکٹ 2013 کے نفاذ کی تاریخ سے ایک سال کی مدت کے اندر اندر سروے پورا کرلیا جائے گا، اگر ایسا سروے وقف (ترمیم) ایکٹ ، 2013 کے نفاذ سے قبل نہ ہوا ہو۔ لیکن جہاں کسی وقف سروے کمشنر کا تقرر نہیں ہوا ہے، وہاں اوقاف کے لے سروے کمشنر کا تقر ر نفاذکی ایک تاریخ کے تین ماہ کے اندر اندر کیا جائے گا۔
(2) اوقاف کے سبھی ایڈیشنل سروے کمشنر اور نائب سروے کمشنر اس ایکٹ کے تحت اور اوقاف کے سروے کمشنر کی عام نگرانی اور کنٹرول کے تابع اپنے کار منصبی انجام دیں گے۔
سروے کمشنر، ایسی تحقیقات کرنے کے بعد ، جیسے وہ ضروری سمجھے، ریاست اور اس کے کسی حصے میں (3)اس ایکٹ کے نفاذ کی تاریخ کو موجودہ اوقاف کی بابت اپنی رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کرے گا،جس میں حسب ذیل تفصیلات درج ہوں گی،یعنی:
(الف) شیعہ اوقاف اور سنی اوقاف کی تعداد کو الگ الگ ظاہر کرتے ہوئے ریاست میں اوقاف کی تعداد؛ (ب) ہر ایک وقف کی نوعیت اور اغراض (ج) ہر ایک وقف میں شامل جائداد کی مجموعی آمدنی؛ (د) ہر ایک وقف کی بابت قابل ادا مال گزاری ، ابواب محصول اور ٹیکس کی رقم :
(ہ)آمدنی وصول کرنے میں ہوئے اخراجات اور ہر ایک وقف کے متولی کی تنخواہ ومشاہرہ (و) ہر ایک وقف سے متعلق ایسے دیگر تفصیلات جیساکہ صراحت کی جائے۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
ا ن شقوں کے حذف و ترمیم کے ذریعہ سروے کمشنر کی حیثیت اور اس کی ذمہ داریوں کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ اب اس کا کام کلکٹر سے لیا جائے گا۔