وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 15 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

فہرست

وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 15 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

15
سیکشن -3 کے ختم ہونے کے بعد تیسرا اضافہ

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 15 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 15 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

3B (1) وقف (ترمیمی) ایکٹ، 2024 کے آغاز سے پہلے اس ایکٹ کے تحت درج ہونے والے تمام اوقاف کی تفصیل اور اُس وقف کے نام کردہ جائیداد کی تفصیلات اس ایکٹ کے نفاذ کے چھ ماہ کی مدت کے اندر پورٹل اور ڈیٹا بیس میں داخل کرنی ہوں گی؛
(2) ذیلی دفعہ (1) کے تحت وقف کی تفصیلات اور دیگرمعلومات میں درج ذیل معلومات شامل ہوں گی،یعنی: —
(a) وقف جائیدادوں کی شناخت اور حدود، ان کا استعمال اور قابض؛(b) وقف کے بانی کا نام اور پتہ، وقف کے قائم کرنے کاطریقہ اور تاریخ؛(c) وقف کے د ستاویز (وقف ڈیڈ) ، اگر دستیاب ہو؛(d) موجودہ متولی اور اس کی منتظمہ؛(e)ایسی وقف جائیدادوں سے حاصل ہونے والی مجموعی سالانہ آمدنی؛ (f) وقف جائیدادوں کے حوالے سے سالانہ ادا کئے جانے والے اراضی محصولات، لگان، شرحیں اور ٹیکس؛ (g) وقف جائیدادوں کی آمدنی کے تعلق سے سالانہ ہونے والے اخراجات کا اندازہ؛ (h) وقف کے تحت مندرجہ ذیل چیزوں کے لیے الگ کی گئی رقم:
(i) متولی کی تنخواہ اور افراد کو دی جانے والی الاؤنسز؛
(ii)خالص مذہبی مقاصد (iii)فلاحی مقاصد اور
(iv)دیگر مقاصد
(i)اس وقف جائداد سے متعلق کورٹ میں اگر کوئی کیس چل رہا ہو تو اس کی تفصیلات،(j) کوئی اور خاص بات جو مرکزی حکومت کے ذریعہ تجویز کی گئی ہو۔

وقف ایکٹ 1995

کوئی ترمیم نہیں

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ تمام اوقاف کی تفصیلات جو بھی اس بل کے نفاذ سے پہلے ہوں ان کو چھ ماہ کے اندر پورٹل پر ڈالنا لازم قرار دیا گیا ہے ،جو کسی طرح درست نہیں ہے۔
کیا تمام اوقاف چھ ماہ کے اندر میں پورٹل اور ڈاٹا بیس میں داخل ہوپائیں گے ۔ اس میں یہ واضح نہیں ہے کہ چھ ماہ کے اندر جن اوقاف کی تفصیلات درج نہیں ہوں گی ان کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا ۔ لیکن آگے سیکشن 36 میں ایک سب سیکشن جوڑا گیا ہے، جس میں یہ واضح ہے کہ جو بھی جائداد اس نئے قانون کے مطابق چھ ماہ کے اندر از سر نو ان تفصیلات کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں کرایا جائےگا تو اس وقف کے کسی بھی حق کے نفاذ کے لیےکوئی بھی مقدمہ، اپیل یا دیگر قانونی کارروائی، وقف (ترمیمی) ایکٹ، 2024 کے نفاذسے چھ ماہ کی مدت گزر جانے کے بعد کسی بھی عدالت میں دائر نہیں کی جا سکے گی،نہ شروع کی جائے گی، نہ اس کی سماعت ہوگی، نہ ٹرائل ہوگا، نہ اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔”
اب اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے ذریعہ حکومت کا در پردہ مقصد مختلف حیلوں اور بہانوں سے اوقاف پر قبضہ کرنا ہے ۔

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *