وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 11 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

11
سیکشن -3 کے سب سیکشن (r) کی ذیلی شق (I) میں

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 11 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 11 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

ذیلی شق (i) کو حذف کر دیا جائے گا؛

وقف ایکٹ 1995

سیکشن -3 کے سب سیکشن (r) کی ذیلی شق (I)
استعمال کے باعث وقف(Waqf by User) لیکن ایسا وقف صرف اس وجہ سے ختم نہیں سمجھا جائے گا کہ اب اس کا استعمال بند ہو گیا ہے، خواہ اس کا استعمال کسی بھی مدت سے نہ ہو رہا ہو۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ سے وقف بائی یوزر کو ختم کر دیا گیا ہے ، گویا اب ایسے اوقاف کو وقف کا درجہ حاصل نہیں ہو گا۔ اس سے بہت سی ایسی املاک وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہونے کے باوجود وقف سے نکل جائیں گی اور سرکاری قبضہ میں چلی جائیں گی ، اس لیے اس ترمیم کو بھی ختم کیا جانا چاہئے اور 1995 کے اصل ایکٹ کو علی حالہ باقی رہنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare